گیس قیمتوں میں اضافہ، اتھارٹی اوگرا آرڈیننس کے تحت فیصلہ کرے گی: چیئر پرسن اوگرا

Last Updated On 24 June,2020 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کے حوالے سےاتھارٹی اوگرا آرڈیننس کے تحت فیصلہ کرے گی۔ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا کہ خام تیل کی قیتموں میں کمی کا ریلیف آئندہ گیس قیتموں میں ملناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن جانب سے گیس قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے دلائل دیئے گئے ۔

رہنما سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہاکہ تمام صارفین کو گیس اک خاص قیمت پر دی جائے قیمت میں کس خاص سیکٹر کو رعایت نہ دی جائے ہماری گیس کمپنیاں اپنے ہیومن ریسورس کو غیر معمولی طور پر پھیلاتی جارہی ہیں۔

غیاث پراچہ نے کہاکہ گیس کمپنیوں کی درخواست میں حقائق کی پردہ پوشی کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی طرح گیس قیمتوں میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، گیس کمپنیوں کے نقصانات کی شرح میں کمی نہیں آرہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ کبھی درامدی ایل این جی اور کبھی قدرتی گیس کی قیمت وصول کی جاتی ہےیہ پتاہی نہیں کہ درامدی ایل این جی کا صارف کون ہے۔ قدرتی گیس کا کون ہے۔

ماہر توانائی شاہد ستار نے کہاکہ درامدی ایل این جی اور قدرتی گیس کا الگ الگ اکاؤنٹ بنایا جائےکمپنیوں کی بورڈ میٹنگز کے اخراجات کو ایک خاص سطح پر رکھنا چاہئیے سماعت کے دوران شراکت داروں کا کہناتھاکہ دنیابھر کی معیشتیں ڈوب رہی ہیں تو گیس کمپنیوں کو درخواست دائر کرنے کی کیا جلدی ہےاوگرا قیمتیں کم کرے اور ہمیں قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کرے
 

Advertisement