اربوں روپے کی گیس چوری، وزیراعظم معائنہ کمیشن کی سفارشات تیار

Last Updated On 23 February,2020 05:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم معائنہ کمیشن نے ملک بھر میں گیس چوری روکنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ کمیشن نے عالمی بینک کے ساتھ چار سال پرانے 190 ملین ڈالر کے منصوبہ کو بھی بحال کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز میں کمیشن نے سفارش کی ہے کہ 2016ء میں عالمی بینک کے منصوبے کو دوبارہ شروع کیا جائے جبکہ عوامی مفاد کے لیے اوگرا آرڈیننس میں ضروری ترامیم کی جائیں۔

معانئہ کمیشن نے گیس پیمانے یو ایف جی کی شرح، میٹرنگ، بلنگ، رپورٹنگ سمیت سسٹم کو بہتر، جدید اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کی سفارش بھی کی۔ کمیشن نے سفارش کی ہے کہ کنوؤں سے گیس ضیاع پر کمپنیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔

 

Advertisement