کے پی حکومت کی دبئی ایکسپو میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی تیاریاں مکمل

Published On 22 December,2021 11:04 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دبئی ایکسپو میں شرکت اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، سہولیات سے آگاہی کیلئے باقاعدہ ویب پورٹل کا افتتاح بھی کر دیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے مطابق دبئی ایکسپو میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے سمیت صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں گے، ویب پورٹل کا اجرا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ایکسپومیں خیبرپختونخوا حکومت کے مختلف پراجیکٹس پیش کیے جائیں گے جبکہ کے پی پویلین 2 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہے گا۔
 

Advertisement