خانپور کا مشہور اور لذیذ ریڈ بلڈ مالٹا اور شکری مسمی باغات میں تیار

Published On 24 January,2022 10:00 am

خانپور: (دنیا نیوز) خانپور کا مشہور اور لذیذ ریڈ بلڈ مالٹا اور شکری مسمی باغات میں تیار ہو گئے ہیں جن کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے عوام جوق درجوق خانپور کا رخ کررہے ہیں۔

خانپور کا مشہور ریڈ بلڈ مالٹا لذت اور منفرد ذاٸقے کے باعث پھلوں میں اپنی الگ پہچان اور اہمیت کا حامل ہے، خانپور کے پہاڑوں میں ان مالٹوں سے لدے باغات اور سجے ہوئے سٹال ایک دلفریب منظرپیش کرتے ہیں۔

ان مالٹوں کی اقسام میں ریڈ بلڈ مالٹا، چکوترا، گرے فروٹ اور شکری مسمی شامل ہیں۔ ملک بھرسے سیاحوں کی بڑی تعداد ان مالٹوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خانپور کا رخ کرتی ہے جبکہ باغبان حضرات کی جانب سے مہمانوں کیلئے باغ سے تازہ مالٹا توڑ کرکھانے کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ باغ بیٹھ کر کھانے اور تازہ جوس نکال کر پینے کا بھی خصوصی انتظام کیاجاتا ہے۔

لوگ دوردراز سے یہ مالٹے اپنے عزیزوں کیلیے بطورتحفہ پیک کرواکے لےجاتے ہیں جبکہ ہر سال ریڈ بلڈ مالٹا شکری مسمی اور (چکوترا ) گرے فروٹ ٹنوں کے حساب سے ملک وبیرون ملک آرڈر پر بھجوایاجاتا ہے ۔

باغات مالکان کے مطابق اس مالٹے کی افزاٸش اورنسل میں بتدریج نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے محکمہ زراعت کوچاہیے کہ اس مالٹے کی پیدوار کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ اگر ان مالٹوں کے فواٸد پربات کی جاٸے توماہرین طب انہیں لذت آمیز ہونے کیساتھ ساتھ شوگر، معدے اور جگر کی بیماریوں اورخون کی صفاٸی کے حوالے سے مفید اور بہترین علاج قرار دیتے ہیں۔

اگرحکومت اس کی افزائش اورکاشت کی جانب خصوصی توجہ دے تو زرمبادلہ کمانے کے کثیر مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔
 

Advertisement