کراچی: (دنیا نیوز) عوام کو فروری میں ایل پی جی مزید 10 روپے مہنگی ملے گی۔ اوگرا نے نئی قیمت کا اعلان کر دیا۔
فروری 2022 کے لئے اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے اضافے سے 2 ہزار 440 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 458 روپے اضافے سے 9 ہزار 387 روپے ہوگئی جبکہ کھلی ایل پی جی 207 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 8 ہزار 628 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اس کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 433 روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر ایک لاکھ 37 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکس ختم کرے تاکہ غریب عوام کو سستی ایل پی جی دستیاب رہے۔