لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہونے لگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 180 روپے 07 پیسے سے بڑھ کر 180 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Z5XnmiLNtn pic.twitter.com/HYj4BzxfIK
— SBP (@StateBank_Pak) March 18, 2022
سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 777.26 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43029.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
سونا مزید مہنگا
اُدھر عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 1932 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بھی 100 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت لاکھ 30 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے بڑھ کر 1لاکھ 11ہزار 668 روپے ہو گیا ہے۔