لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نے رمضان بازاروں میں آٹے کی قیمت کا تعین کردیا، شہر کے 31 رمضان بازاروں میں آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 450 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں نئے رمضان پیکج اور گندم خریداری پالیسی کی منظوری دی گئی، شہر کے 31 رمضان بازاروں میں دس کلو کا تھیلہ 450 روپے کا ملے گا، اوپن مارکیٹ میں دس کلو آٹے کا تھیلہ 550 روپے ہے۔
پنجاب کابینہ نے متفقہ طور پر گلابی رنگ کا تھیلہ فراہم کرنے ، رمضان بازاروں میں دس کلو آٹے پر 100 روپے تک سبسڈی کی منظوری دی گئی ہے۔
گزشتہ برس رمضان بازاروں میں دس کلو آٹے ریٹ 375 روپے مقرر کیاگیا تھا، پنجاب کابینہ نے رواں سال گندم کی خریداری 35 لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔