لاہور:(دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جلد لانے کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملے پر متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا اور عدم اعتماد کے حوالے سے اہم حکام کی دستیابی بارے استفسار کیا۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے درخواست کی گئی کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا نا چاہتے ہیں، اہم امور بارے رہنمائی کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک کے پر اسس بارے بھی معلومات مانگ لیں ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی، اس تحریک کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق ہوا ہے جس پر ووٹنگ 27 تاریخ کے بعد ہوگی۔