پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Published On 17 March,2022 08:36 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سیاسی ہلچل میں اضافہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر کو کارروائی کے لئے باقاعدہ خط لکھا جائے گا۔

 قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے تھا کہ 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Advertisement