لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس کل جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔
ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری کے مطابق اجلاس میں تمام ارکان مستقبل کی حکمت عملی پر تجاویز دیں گے۔
اجلاس میں جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوگا، حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
ترین گروپ کے ہونے والے اجلاس میں کس سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کر نے بارے بھی مشاورت ہو گی۔