لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طور لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمنٰ کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے، پہلے ہی کہا تھا، 15 سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔
پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمنٰ کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے پندرہ سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے تئیس مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نبٹنے جانتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس لئے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نبٹنا جانتے ہیں۔