لاہور:(دنیا نیوز) سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ترین گروپ سے رابطہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد نمبر گیمز کی ہلچل مچی ہوئی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ترین گروپ بھی نبرد آزما ہے۔
اسی تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف جہانگیر ترین سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ہیں، عون چودھری نے حمزہ شہباز سے رابطے کی تصدیق بھی کی تھی۔
حمزہ شہباز ترین گروپ سے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تعاون مانگیں گے اور دونوں جانب کی قیادت مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔