ترین گروپ کے اکثریتی ارکان کا اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا مطالبہ

Published On 14 March,2022 07:27 pm

لاہور:(دنیا نیوز) جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں گروپ کے اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے ملاقاتوں کا سسلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ترین گروپ کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ترین گروپ کے اراکین کی جانب سے شکوہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی کی، گروپ کے ممبران کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ان حالات میں حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ دو حکومتی وزراء اور ایک اہم شخصیت نے بھی جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا، حکومتی شخصیات نے ترین گروپ کو ناراضگی ختم کرنے کی درخواست کی اور اس دوران شاہ محمود قریشی کے رویے پر گروپ ممبران نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
 

Advertisement