لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کل والے بیان پر قائم ہوں، وزیراعظم عمران خان رابطہ نہیں کرتے، 10 یا 12 بندے پی ٹی آئی کے ہم سے بھی ملے تھے لیکن ان کا پتا نہیں چل رہا کدھر ہیں، تحریک انصاف کے 10 سے 12 ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز شامل ہوں گے تو اپوزیشن کی پوزیشن بہتر بنے گی، ہم اتحادی جماعتیں 17 لوگ ہیں، اچھا خاصا نمبر ہے، 10 یا 12 بندے پی ٹی آئی کے ہم سے بھی ملے تھے لیکن ان کا پتا نہیں چل رہا کدھر ہیں، وہ بندے اپوزیشن کے پاس محفوظ ہیں، حکومت کو ان سے زیادہ پریشانی ہے، جن کی طرف یہ زیادہ دیکھتے تھے ان کا بیان آگیا کہ وہ نیوٹرل ہیں۔
جہانگیر ترین گروپ آج بھی مائنس بزدار کی بات کر رہا ہے، یہ باتیں تو پی ٹی آئی کے سارے لوگ کہہ رہے ہیں، عثمان بزدار کے والد ہماری پارٹی میں تھے، بڑی تگ و دو کے بعد تحصیل ناظم بنوایا تھا، بزدار کے والد کہتے تھے اس کوسمجھ نہیں آئی آپ نے ساتھ لیکر چلنا ہے، عثمان بزدار سے رشتہ ختم نہیں ہوا، ان کو سمجھا سکتے ہیں اگر وہ خود ہی ٹکر ماریں گے تو پھرسمجھانے کا فائدہ نہیں ہوگا۔
اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو وسیع کیا ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو، آصف زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ابھی وقت ہے، مشاورت کا عمل جاری ہے، وزارت اعلیٰ کی پیشکش توہوتی رہی ہے، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان نے بھی یہی بات کی تھی، عمران خان نے گھر آکر کسی چیز کا ذکر نہیں کیا تھا، عمران خان چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے، ہم نے عمران خان کو کوئی ڈیمانڈ نہیں کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم رابطہ نہیں کرتے، کل رات پرویز خٹک نے مونس الہیٰ سے بات کی تھی، پرویزخٹک، اسدعمر، اسد قیصر سے رابطہ رہتا ہے، شہباز شریف سے فون پر بات ہوئی تھی، ابھی ملاقات نہیں ہوئی، نیب نے مونس الٰہی کو کلیئر قرار دیا، پی ٹی آئی کے ترجمان آف دی ریکارڈ کہتے ہیں ان کے پاس نیب، ایف آئی اے ہے، باپ پارٹی اور ایم کیوایم کا جھکاؤ فی الحال اپوزیشن کی طرف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل والے بیان پر قائم ہوں، نئے فیصلے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، وزیراعظم نے گھر آکر کوئی بات ہی نہیں کی، جب کوئی بات ہی نہیں کرے گا تو پھرخود ہی اندازہ لگا لیں، قصور اتحادیوں کا تو نہیں ہے، پی ٹی آئی کی ٹکٹ والے ممبران پر ووٹ دینے کے بعد ایکشن لیا جاسکتا ہے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ کسی ممبر کو ووٹ دینے سے روکا جائے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال ہر لمحے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، ہم الگ نہیں ہوئے ہیں، ہم نے چیزوں کو درگزر کرتے ہوئے ساڑھے تین سال ساتھ دیا، عمران خان ایماندار اور نیت اچھی ہے، وزارت اعلیٰ کی پیشکش تو ہوتی رہی ہے، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان نے بھی یہی بات کی تھی، عمران خان نے گھر آکر کسی چیز کا ذکر نہیں کیا تھا، عمران خان چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے، ہم نے عمران خان کو کوئی ڈیمانڈ نہیں کی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید میڈیا میں بڑا کچھ کہتے ہیں، وزیر داخلہ ہی وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ تصادم سے نقصان ہوگا، ماضی میں حکومتوں کے جانے کی وجہ تصادم ہی بنی ہے، اسلام آباد میں تصادم ہونے کا خطرہ ہے، جلسے خطرے کی ایک گھنٹی ہے، تصادم کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی دوست ملک یا ادارہ اس کام کے قریب نہیں آرہا، جلسوں کے اعلان سے خطرہ دیکھ رہا ہوں، کبھی ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے بھی جلسے کا اعلان کیا ہو، مشیر کچھ بھی کہے ذمہ داری وزیراعظم پر ہی آئے گی، یہ کہنا کہ جلسے کرنے ہیں تو پھر ٹکراؤ سے نقصان ہی ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شیخ رشید مشرف کے زمانے میں اسپیکر بننا چاہ رہے تھے، شیخ رشید کو مشرف دور میں کہا تھا آپ وزیر بن رہے ہیں تو پنگے بازی نہ کریں، وزیر داخلہ کو ہر چیز کی جلدی ہوتی ہے، نوازشریف کو جب بھاری اکثریت ملی تو شیخ رشید کو کوئی وزارت نہیں دی تھی، شیخ رشید نے اس وقت نوازشریف کو گالیاں نکالی تھیں، شیخ رشید کو کہا تھا خدا کا خوف کرو ہم تمہیں وزارت دیں گے۔
حکومت کا حصہ ہیں، ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا: چودھری پرویز الٰہی
مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آرا ہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ق اور حکمران جماعت پی ٹی آئی میں خلیج بڑھتی دکھائی دے رہی تھی، وزیردفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بناتی ہے تو بن جائیں، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔
تحریک انصاف کا یہ سخت موقف سپیکر پنجاب اسمبلی کے گذشتہ روز کے بیان کے بعد دیکھنے میں آیا تھا جس میں پرویز الہی نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب نے کسی کو کچھ نہیں دیا، وزیراعلیٰ بنا تو مسائل حل کر دوںگا۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا تھا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں، اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، جھکاؤ کو ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، وزیراعلیٰ بنا تو تمام مسائل حل کر دوں گا۔اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں۔
خان صاحب نے کسی کو کچھ نہیں دیا، وزیراعلیٰ بنا تو مسائل حل کر دوںگا: پرویز الٰہی
وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے نجی ٹی وی سے اتحادیوں کے جھکاؤ سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں، اتحادیوں کا 100فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، جھکاؤ کو ریورس کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ خان صاحب نے سب کے ساتھ ہاتھ کیا ہے، کسی کو کچھ دیا نہیں، وزیراعلیٰ بنا تو تمام مسائل حل کر دوں گا۔اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچے اور پکے کا پتہ نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے کہا تھا پاکستان تحریک انصاف میں اپنی پارٹی میں ضم کر لو، یہ والی آفر بی اے پی پارٹی کو بھی کی گئی، یہ ناسمجھی والی سوچ ہے، مہنگائی، ساڑھے تین سال کی پرفارمنس کی وجہ سے حالات ان کے خراب ہوئے، چھوٹے ہسپتالوں میں مک مکا ہو رہا ہے، صحت کارڈ کا آڈٹ تو کرائیں پہلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے، حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں نے ہمیں پیشکش کی، حکومت کے گھبراہٹ کے فیصلے سامنے آ رہے ہیں، بس ایک ہی شخص گھبرایا ہوا پھر رہا ہے،پہلے حکومت اور پھر اپوزیشن جلسوں کے اعلان منسوخ کرے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تنہا نہیں سب اکٹھے فیصلے کرینگے، ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی کے ساتھ مسائل ہیں، کل کی ملاقات میں آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے 70 فیصد معاملات حل کردیئے ہیں، آصف زرداری اپوزیشن کے ضامن بنے ہوئے ہیں، لیگی صدر شہباز شریف کے ساتھ ملاقات جلد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خان کوہٹانے کے لیے متحد ہے، یہ جو بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یہ حکومت کے لیے پریشانی کی نشانی ہے، حکومت کو اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، جہانگیر ترین گروپ عثمان بزدار کو ہٹا کر دم لے گا، ان کے ایڈوائزر تباہی پھیر رہے ہیں، شیخ رشید نے دل میں کیا گلا رکھا ہے پتا نہیں،وزیر داخلہ کے پاس تجربہ ہے ان کو خان صاحب کوسمجھانا چاہیے، جن کے پاس ایک ووٹ ان کے پاس وزیراعظم جا رہے ہیں، وفد بھیجنے کا وقت گزر گیا، وزیراعظم کو خود جانا چاہیے، نواز شریف تمام معاملات پر آن بورڈ ہیں، ن لیگ میں کوئی چپقلش نہیں، مسلم لیگ میں وہی ہوتا ہے جو نواز شریف کہتے ہیں۔