لاہور: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی بحالی کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے، امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 199 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 198 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/YNy5dXitPe pic.twitter.com/iIBHvtg9P7
— SBP (@StateBank_Pak) May 31, 2022
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43078.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورےکاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.09 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 12 کروڑ 24 لاکھ 72 ہزار 161 شیئرز کا لین دین ہوا۔