لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرےگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے،ڈیل کی آؤٹ لائن پرکام کرلیا،فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائےگا اور پاکستان کے لیے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کر لیا جائے گا، پاکستان نے معیشت پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار
رائٹرز کے مطابق 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہے اور فیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثرکرے گا۔ آئی ایم ایف سے پاکستانی وفدکے مذاکرات میں شریک رکن نے یہ تفصیلات بتائی ہیں۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیےکے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان نےگزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔