عالمی بینک کی دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی

Published On 09 June,2022 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی بینک نے دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کر دی، ترقی پذیر ممالک کمزور ترقی اور بلند افراط زر کے طویل دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ آج معاشی تنزلی کا خطرہ کافی حد تک موجود ہے، دنیا کے بیشتر حصوں میں کمزور سرمایہ کاری کی وجہ سے ممکنہ طور پر کم ترقی کا عمل پوری دہائی میں برقرار رہے گا، متعدد ممالک میں مہنگائی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہے، افراط زر کی شرح طویل عرصے تک بلند رہےگی۔

ورلڈ بینک نے رواں سال عالمی شرح نمو ایک اعشاریہ دو فیصد کم کر کے دو اعشاریہ نو فیصد کر دی ہے۔
 

Advertisement