عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ

Published On 28 July,2022 12:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ صفر فیصد بڑھ کر اٹھانوے اعشاریہ سات دو ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک سوسات اعشاریہ نو ڈالر ہو گئی۔