کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اضافے کے بعد ڈالر 216 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 اگست سے 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے کے بعد ڈالر 220 روپے میں فروخت ہوا۔