لاہور: (ویب ڈیسک) ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا۔
ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار مہنگی ہوکر 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگئی۔
ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 بھی پانچ ہزار روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت1 لاکھ 24 ہزار 500 ہوگئی۔
ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کے دام 5 ہزار روپے بڑھ گئے، نئے دام 1لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئے۔
نوجوانوں کا من پسند ہنڈا سی جی 125سی سی 3400 روپے مہنگا، اب 1 لاکھ 79 ہزار 900 کی ملے گی۔
ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایٍیشن بھی 3400 روپے مہنگا، نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
ہنڈا سی بی 125 ایف 10 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 900 کی ملے گی، ہنڈا سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 900 کی ملے گی۔
ہنڈا سی بی ایف سلور 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 900 میں ملے گی۔