سری لنکا میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 29 July,2022 05:18 pm

کولمبو:(دنیا نیوز) معاشی اور سیاسی بحران سے دو چار جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سری لنکن حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 60 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ مہنگائی 54 اعشاریہ 6 فیصد تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ غذائی اجناس کی قیمتوں میں 90 اعشاریہ 9 فیصد تک اضافہ ہوا، بے تحاشا مہنگائی کے باعث سری لنکا میں غریب شہری دو وقت کے کھانے کے لیے خیراتی اداروں کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔
 

Advertisement