دیوالیہ ہونے والے سری لنکا کو نقد رقم کے بحران کا سامنا

Published On 02 July,2023 01:27 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) دیوالیہ ہونے والے سری لنکا کو نقد رقم کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سری لنکن پارلیمان نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کیلئےمنصوبے کی منظوری دے دی۔

منصوبہ داخلی قرضوں کی ری سٹرکچرنگ پر مشتمل ہے، ایوان میں 122 ارکان نے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا، 62 ارکان نے مخالفت کی جبکہ ووٹنگ کے وقت 40 ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔

سری لنکن حکومت 51 ارب ڈالر سے زائد ڈومیسٹک قرضوں کی ری سٹرکچرچنگ کر رہی ہے، قانون سازی کے دوران حکام نے 5 روز کیلئے تمام مالیاتی مارکیٹس بشمول سٹاک مارکیٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔