اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی ثابت کر رہی ہے شریفوں کو ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ قوم تبدیلئ سرکار کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال کا شکار کرنے کے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔
When US regime conspiracy s VoNC was tabled $ was at Rs 178. Today it is Rs 224 & in freefall despite IMF agreement. The economic meltdown shows Sharifs never had any expertise in running economy or administration. Their only expertise is looting, money laundering & getting NROs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ جب تبدیلئ سرکار کے نتیجے میں عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 روپے پر تھا، آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود یہ منہ کے بل گرتا ہوا آج 224 پر پہنچ چکا ہے، معاشی تباہی ثابت کر رہی ہے کہ شریفوں میں معیشت یا حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں، انکی واحد مہارت لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او لینے میں ہے۔