ماسٹر کارڈ نے بلند ترین فٹبال گیم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published On 28 September,2022 07:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماسٹر کارڈ نے فٹبال لیجینڈ لوئس فیگو اور مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا بھر سے فٹبال ہیروز کی متنوع ٹیم کے ساتھ پیرا بولک فلائٹ پر سب سے زیادہ بلندی پر فٹ بال (سوکر) کھیلے جانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اپنی نوعیت کا پہلا فٹبال گیم زیرو کشش ثقل میں 20ہزار230فٹ (6166.1میٹر) کی بلندی پر کھیلا گیا،اس بلندی اور ایسے حالات میں اس سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلا جاسکا ہے۔ ماسٹر کارڈ اس مہم کے ذریعہ خوبصورت کھیل کیلئے شائقین کے جذبہ کوبے مثال بلندیوں تک لے کر فٹبال کیلئے دنیا کی محبت کا جشن منا رہا ہے۔

20اگست2022 کو دو چار رکنی ٹیم کے درمیان آؤٹ آف ورلڈ گیم کھیلا گیا۔فٹبال لیجینڈ لوئیس فیگو دیگر سات کھلاڑیوں کے ساتھ جہاز پرتھے جنہیں اس تاریخی پرواز پر اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ اس ریکارڈ کا مشاہدہ گنیز ورلڈ ریکار ڈ کے ایک آفیشل ایڈجوڈیکیٹر نے کیا اور دو گواہوں کے ذریعہ اس کی تصدیق کی گئی جب فیگو نے ہوائی جہاز کے اندر بنائے گئے میدان میں 75 اسکوائر میٹر سے فٹبال کو ڈرب کیا۔

مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ کی نمائندگی قطر سے ٹیم کے کپتان حماد محمد حسن نے کی، یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جو کھیلوں کی فضیلت کا عالمی مرکز اور سیاحوں کیلئے ایک اہم مقام بن چکی ہے اور جہاں کھیلوں کے شائقین ایک جیسے جوشیلے ہیں۔ ریکارڈ قائم کرنے والے گیم کے دوسرے کھلاڑی ریانن اسماعیل، جونی فائنز، ڈیڈسن روچا، بیگاد مصطفی، فرح جیفری اوریاسمین غنیم تھے۔

ماسٹر کارڈ EEMEAکے سینئر وائس پریذیڈنٹ، مارکیٹنگ و کمیونیکیشن Beatrice Cornacchia, کا کہنا ہے کہ ماسٹر کارڈ1994سے یوئیفا چیمپئنز لیگ نے ایک دیرینہ پارٹنر کے طور پر،لوگوں کو ان کے جذبات سے جوڑ کر ہر سطح پر کھیل کی حمایت اور دنیا بھر کے مداحوں کیلئے قیمتی لمحات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ ہم لیجینڈ لوئس فیگو اور روزانہ کے سات ہیروز کے ساتھ پیرا بولک فلائٹ پر سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کے کھیلے جانے والے گیم کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔

لوئس فیگو ماسٹر کارڈ کے سفیر ہیں اور انہوں نے اپنی قومی ٹیم پرتگال کیلئے 127کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ یورپ کے بہترین کلبس بارسلونا،اسپورٹنگ سی پی،ریال میڈرڈ اور انٹر میلان کیلئے بھی بہت فٹبال کھیلی ہے۔

فیگو کا کہنا ہے کہ فٹبال دنیا کے لوگوں کو متحد کرتی ہے،میں برقی قمقموں سے جگمگاتے ہوئے اسٹیڈیمز میں بھی کھیل چکا ہوں،اور مجھے فٹبا ل کے جنونیوں کے ایک گروپ کے ساتھ20ہزار سے زائد فٹ کی بلندی پر کھیل کر بھی ایسا ہی تجربہ حاصل ہوا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ منیجرShaddy Gaad,نے کہا کہ فٹبال دنیا کے ہر کونے میں پسند کیا جانیوالا کھیل ہے،گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ہم،ہر روز مختلف پس منظر کے لوگوں سے ملتے ہیں،سرکاری طورپر اس نئی کامیابی کا اعلان کرکے،ہم امید کرتے ہیں کہ کمیونٹیز کو مشترکہ محبت کے ذریعہ اکٹھا کرنے اور کھیل و ناقابل یقین ریکارڈ ٹوٹتے ہئے دیکھنے کے جوش میں معاون ثابت ہوگا۔

ماسٹر کارڈ مختلف اداروں کے ساتھ دنیا بھر میں کھیلوں،موسیقی،فیشن،آرٹس اور تفریحی میں شراکت دار ہے،یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ساتھ ماسٹر کارڈ کی 1994سے شراکت پرانی ہے اور یہ برانڈ 25سال سے زائد عرصہ سے خواتین فٹبال کا فعال حامی رہا ہے۔
 

Advertisement