ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف چالان سماعت کیلئے منظور

Published On 30 September,2022 01:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز)لاہور کی بنکنگ جرائم کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت، چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف چالان سماعت کیلئے منظور کردیا، 11 اکتوبر کو ملزمان ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کی بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے چالان سماعت کے لئے منظور کیا، ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے عدالت پیش کیا جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی سمیت نامزد ملزمان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے گیارہ اکتوبر کو ملزمان کو پیش ہونے کا سمن جاری کردیا، دیگر ملزمان میں چوہدری پرویز الٰہی ،مظہر عباس، واجد بھٹی، نواز احمد کو نامزد کیا گیا ایف آئی اے نے گزشتہ روز مونس الٰہی کے خلاف چالان جمع کروایا تھا۔
 

Advertisement