لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن سے بھرپور فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع ہو گی۔
فلم کے ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔
لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔
فلم میں اداکار فواد خان نے "مولا جٹ" کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ ماہرہ نے "مکو جٹی" کا کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ فلم میں حمائمہ ملک بھی " دارو" کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ حمزہ علی عباسی "نوری نت" کا کردار نبھا رہے ہیں۔