نامور اداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس گزرگئے

Published On 01 October,2022 04:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے ناموراداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ برس گزرگئے۔ لیجنڈ اداکا رنے 84 فلموں میں کام کیا۔ بہترین اداکاری پر انہیں متعدد ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔

سید کمال 27 اپریل 1937ء کوبھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے، ان کی فلمی زندگی کا آغاز قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں بننے والی فلم ’’باغی سردار‘‘ کے ایک مختصر سے کردار سے ہوا۔۔

انڈیا میں چند ایک فلمیں کرنے کے بعدسید کمال پاکستان آگئے۔ بھارت کے نامور اداکار راج کپور سے مشابہت کی وجہ سے سید کمال کو پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا ۔

بہترین اداکاری پر لاتعدادایوارڈز اپنے نام کرنے والے لیجنڈ فنکار نے 84 فلموں میں کام کیا ،،جن میں 75 اردو ، 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم شامل ہے۔
 

Advertisement