دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، عمران خان کی ضمانت منظور

Published On 30 September,2022 11:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے کیس میں عمران خان ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بابر اعوان کو وقت پر عدالت آنے پر سراہا اور کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔ فاضل جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے ساتھی وکلاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سنو، وقت کی پابندی کرو۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کر دی اور پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کی عدالت میں بھی گئے اور ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زیبا چودھری صاحبہ کو بتانا ہے میں آیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چودھری سے معافی مانگنے آئے ہیں۔
 

Advertisement