اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کی طرف سے پاس کی گئی نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے جبکہ حکومت نے درخواست خارج کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔
دوسری طرف سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال سمیت تین رکنی بینچ کریں گے، دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ یہ سماعت چار اکتوبر کو ہو گی۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔