عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی: وزیراعظم شہباز شریف

Published On 21 September,2022 07:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے رہنماؤں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا اور عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔ احسن اقبال کی بریت سے دونوں حقائق ثابت ہو گئے۔ احسن اقبال کی جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی۔

Advertisement