وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد

Published On 29 September,2022 06:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق ویزراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے لیے آپ کی دوستی اور حمایت انمول ہے اور آپ اپنے وژن سے مملکت کو ایک نئے دور میں داخل کریں گے۔

Advertisement