ریاض:(دنیا نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کردیا۔
شاہی محل سے جاری حکمنامے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیر اعظم جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہونگے، شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کو وزیر توانائی کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے پر اس سے پہلے صرف شاہ فیصل ہی فائز رہے ہیں، اس لحاظ سے محمد بن سلمان بادشاہ بننے سے پہلے اس عہدے پر فائز ہونے والے سعودی عرب کے دوسرے وزیر اعظم ہونگے۔