عماد وسیم کی دھواں دھار بیٹنگ، جمیکا کی سی پی ایل کے فائنل میں انٹری

Published On 30 September,2022 02:38 pm

پروویڈینس: (دنیا نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بہترین کارکردگی سے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

کوالیفائر 2 میں گیانا ایمازون واریئر کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، انہوں نے میچ میں ناقابل شکست 15 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اسی طرح باؤلنگ میں بھی عماد وسیم نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 226 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمازون واریئر 8 وکٹوں پر 189 رنز بنا سکی۔
 

Advertisement