اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے جولائی سے اکتوبر کے دوران معاشی آؤٹ لک جاری کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 8.6 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 10.8 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 9.8 ارب ڈالر رہیں۔
اس حوالے سے جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 2.6 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 11.6 فیصد کی کمی ہوئی، ایف بی آر محصولات میں جولائی سے اکتوبر 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کی نسبت 15.5 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال اکتوبر تک زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر افراط زر کی شرح 25.5 فیصد جبکہ اکتوبر میں 26.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔