اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہونے کا امکان ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے، رواں برس بھارت کی ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔