اقتصادی ترقی کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار

Published On 17 December,2022 07:44 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہیں، متعلقہ افسران توانائی کے شعبہ کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے زیر صدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالہ سے میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری توانائی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی کے شعبہ میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے اور اس شعبہ میں گردشی قرضوں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات نہایت ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت گردشی قرضے سمیت توانائی کے شعبہ کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ اس شعبہ کو مالی طور پر مستحکم بنا کر ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ توانائی کے شعبہ کو درپیش تمام مسائل کا قابل عمل حل نکالیں۔
 

Advertisement