پاکستان اور ازبکستان میں 1 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے پر دستخط

Published On 24 February,2023 05:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 1 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان ازبکستان بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے ہوئے، اجلاس میں بینکنگ، صنعت و پیداوار، ٹیکسٹائل انڈسٹری، توانائی، تیل اور قدرتی وسائل کیلئے معاہدے کیے گئے۔

اجلاس میں مواصلات، زراعت، سیاحت و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون زیر غور آیا، اجلاس کی صدارت ازبکستان کے وزیر صنعت اور تجارت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس میں سرمایہ کاری کے تعاون اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا، پاکستان ازبکستان بین الحکومتی کمیشن کا نواں اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔
 

Advertisement