اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکنالوجی کی کمی سے 5 سال کے دوران لائن لاسز میں اضافہ ہوا، توانائی کمیٹی کے اجلاس میں لائن لاسز کے سلسلہ میں اہم انکشافات۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ 5 سال سے لائن لاسز میں اضافہ ہوا ہے، این ٹی ڈی سی این ٹی ڈی سی کے لاسز ٹیکنیکل ہیں، اس میں بجلی چوری شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے لمحہ فکریہ، رواں سال 2200 میگا واٹ بجلی سسٹم سے باہر ہو جائیگی
حکام نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی پرانے ٹرانسفارمرز، گرڈ سٹیشنز لاسز کا باعث بن رہے ہیں، 40 سال پرانے گرڈز نقصان کا باعث بن رہے ہیں، آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ کے بغیر لائن لاسز کم نہیں ہوں گے۔
وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ مینول سسٹم کے ہوتے ہوئے لاسز کم نہیں ہو سکتے، بجلی کے لاسز میں کمی تب ہی آئے گی جب تمام سسٹم کو آئی ٹی پر منتقل کیا جائے، سارے نیٹ ورک میں آئی ٹی کا کردار اہم ہو گا۔