سٹیٹ بینک نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

Published On 17 March,2023 12:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق یادگاری سکہ آج سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023 درج ہے۔

Advertisement