لاہور: (دنیا نیوز) ماہ مقدس رمضا ن المبارک قریب آتے ہی ناجائزمنافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک ہوگئے ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح چمن میں بھی رمضان المبارک کا مہينہ قریب آتے ہی گرانفروشوں نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔
سبزیوں اور دیگرچیزوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔
چمن میں رمضان سے قبل ہی گران فروشوں نے کمر کس لی ہے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سبزیاں بھی اچانک مہنگی کر دی گئی ہیں۔
آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آٹے کی فی کلو 150 روپے میں فروخت جاری ہے۔