لاہور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ نے ایپلی کیشن تیارکر لی۔
کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی، ماہ صیام میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے ایپلی کیشن تیارکرلی گئی ہے۔
کمشنرلاہورکا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے آٹے کے پوائنٹس پر حقداروں کا تعین ہوسکےگا، انکوائری نمبر8070 سے اہلیت کی معلومات لی جا سکے گی۔
ایپلیکیشن اور میسج سروس سے حقداروں کو اطلاع موصول ہو گی، 60 ہزارسے کم آمدنی والے خاندان کو دس دس کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت ملیں گے۔
کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ غریب افراد کو ہر10 روز بعد آٹے کا ایک تھیلا مفت دیا جائے گا۔