کراچی : (دنیا نیوز) اٹلی میں پیش آنے والے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا دیا گیا ۔
قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچا دی گئی ہے ۔
شاہدہ رضا کا جسد خاکی براستہ ترکی کے دارلحکومت استنبول سے کراچی پھر کوئٹہ لایا گیا ، ایئرپورٹ پر اوور سیز پاکستان کے عملے نے میت کو لواحقین کے حوالے کیا ۔
مرحومہ شاہدہ رضا کی تدفین آج صبح علمدار روڈ کے بہشتِ زینب قبرستان میں ہو گی ، قومی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔
26 فروری کو شاہدہ رضا اٹلی میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔