مانسہرہ : (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی،ساس اور 2 سالیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں پیش آیا، جہاں ملزم ساجد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم کی بیوی،ساس اور دو سالیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
ڈی پی او اوگی کا کہنا ہے کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت گھر پر صرف خواتین موجود تھیں ۔
پولیس کے مطابق ملزم ساجد کی ڈیڑھ سال قبل مقتولہ سے شادی ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی کے باعث اسکی بیوی ناراض ہو کر والدین کے گھر آگئی تھی اور ملزم سے خلع کے لیے مقدمہ دائر کر رکھا تھا، ملزم نے مشتعل ہو کر یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے خواتین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔