کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 17 March,2023 06:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت گلزار اور اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement