کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) کشمور پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے پر کشمور پولیس کے 22 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں میں اےایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل اور 15 کانسٹیبل شامل ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق معطل کیے جانے والے اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی مخبری کا الزام ہے، اہلکار جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔