قصور : (دنیا نیوز) قصور کے علاقے ساندہ کالاں میں انصار علی سپائس گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر جعلی مصالحہ جات کی سپلائی ناکام بنادی ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 137 کلو جعلی مصالحہ جات تلف کردیے گئے ، سرخ مرچ پاؤڈر کے موقع پر ٹیسٹ فیل پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، چیکنگ کے دوران ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی بھی پائی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ مضر صحت مصالحہ جات کو مختلف برانڈز کی دلکش پیکنگ میں فروخت کیا جانا تھا، مصالحہ جات لاہور کی دیگر چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیے جانے تھے۔
ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے والے انصار علی نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا اشیا ئے خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔