اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزمان نا کہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔