رینالہ خورد: گھریلو ناچاکی پر خاون نے بیوی کو قتل کردیا

Published On 15 March,2023 11:41 pm

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) خاوند نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 26 ون اے ایل میں پیش آیا جہاں ظالم شوہر نے معمولی ناچاکی پر اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے بے دردی کیساتھ قتل کردیا۔

متوفیہ کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی جو 5بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم کی شناخت محمد عاشق عرف لعل کے نام سے ہوئی۔

تھانہ شیرگڑھ پولیس موقع پر پہنچ گٸی ،نعش کو قبضے میں لے کرہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزم موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
 

Advertisement