کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتارکئے جانے والے ملزم نے 18 فروری کو ساتھی کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد شہری کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی مقتول سے ذاتی دشمنی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے۔