اے این ایف کی مختلف کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ملزمان گرفتار

Published On 15 March,2023 02:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کےخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق سپر ہائی وے کےقریب کراچی کےرہائشی ملزم سے250 گرام آئس برآمد کی گئی ، نجی کوریئرآفس میں آسٹریلیا بھیجےجانیوالےپارسل سے28 گرام آئس برآمد، منشیات کپڑوں میں لگائےجانےوالےبٹن میں مہارت سےچھپائی گئی تھی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق پشاور میں تورخم بارڈرکےقریب کارروائی میں 9ہزارنشہ آورگولیاں برآمد کر لی گئیں ۔

ایک اور کارروائی میں پشاورائیرپورٹ پرابوظہبی جانےوالےمُلزم کےپیٹ سے8 چرس بھرےکیپسولزبرآمد کرلیے گئے، وزیرستان کارہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔
 

Advertisement